واشنگٹن،15؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر باراک اوباما نے فرانسیسی شہر نِیس میں ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ اوباما نے 84افراد کی ہلاکت کی وجہ بننے والے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے فرانس کو مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کی طرف سے وہ فرانس میں خوفناک دہشت گردانہ حملہ نظر آنے والے اس واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے کے تناظر میں وہ اپنے سب سے پرانے اتحادی فرانس کے ساتھ کھڑے ہیں۔